7 ستمبر، 2024، 4:19 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85589538
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی گرافیسٹ نے پرتگال میں بہترین پوسٹر ڈیزائن کا دوسرا انعام جیتا

اہواز - ارنا - خوزستان کے ایک گرافسٹ رسول حق کی جانب سے بنایا گیا " حصیر آباد" ڈاکیومنٹری فلم کا پوسٹر ، پرتغال کے لوگا فیسٹیول میں دوسرے انعام کا مستحق قرار پایا ہے۔

 لوگا پرتگال 2024 بین الاقوامی گرافکس فیسٹیول  میں دنیا بھر سے 1500 پوسٹر پیش کئے گئے ہیں۔

آٹھ ججوں کی ایک  کمیٹی نے تمام پوسٹروں کا جائزہ لیا  اور آخر کار پولینڈ، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، ،  امریکہ ،  ایران، چین، انڈونیشیا، تائیوان، اٹلی، جرمنی، جاپان، بیلجیم، روس، فن لینڈ، فرانس، سربیا، جمہوریہ چک، برازیل، بیلاروس، ارجنٹائنا، آئس لینڈ، جارجیا، اسپین، ہنگری، بلغاریہ، سلووینیا، بوسنیا ہرزگوینا، تھائی لینڈ ، ملیشیا، وینزویلا، ترکیہ، سلواکیہ، کینیڈا، میکسیکو، عراق، یوکرین اور  برطانیہ کے 198  پوسٹر اگلے مرحلے کے لئے منتخب کئے گئے اور حتمی جائزے کے بعد منتخب تخلیقات کا اعلان کیا گيا۔

اس مرحلے مین ایران کے رسول حق جو کے  دستاویزی فلم "حصیر آباد" کے پوسٹر کو سماجی شعبے میں بہترین ڈیزائن کے لئے دوسرا انعام ملا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .